(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جنین کے گورنر نے کہا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے باعث تین تک کیلئے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی پیشکی اطلاع دی گئی تھی۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جینی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے باعث گورنر شہر میجر جنرل اکرم الرجوب نے آئندہ تین دنوں کیلئے شہر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا حکم دے دیا ہے ہے، گورنر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنین شہر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دو زہزار سے زائد کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
بڑھتے ہوئے کورونا کسیز کے باعث شہر کی مرکزی ہنگامی کمیٹی کی سفارش پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر کو تین دن کیلئے بند رکھا جائے گا ، لاک ڈاؤن کا نفاذ جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے اتوار کی رات تک کیلئے نافذ رہے گا اس دوران سرکاری اور غیر سرکاری ادارے اور کاروباری مراکز بند رہے ہیں صرف میڈیکل اسٹور سمیت صرف انسانی ضرورت کی دوکانیں کھلیں رہیں گی۔