غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ
غزہ کی محصور سرزمین میں آج ہفتے کے روز قابض اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھتے ہوئے مشرقی علاقے پر ایک بار پھر گولہ باری اور فائرنگ کی کارروائیاں کیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیل کی توپ خانے نے مشرقی غزہ شہر کے علاقوں کو نشانہ بنایا جب کہ اسی دوران اسرائیلی زمینی گاڑیوں کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی۔
توپ خانے نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع الشجاعیہ محلے کے اطراف کو بھی نشانہ بنایا، جب کہ خانیونس کے مشرقی حصے میں قابض اسرائیلی گاڑیوں کی اندھا دھند فائرنگ سنائی دی اور گھروں کی تباہی سے پیدا ہونے والے بڑے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
سنہ 2025 کے 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک قابض اسرائیلی فورسز کی ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 274 سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔