• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنوبی افریقہ: اسرائیل کے خلاف مقدمات جاری رکھنے کا اعلان

سفارتی اور قانونی اقدامات کے ذریعے جنوبی افریقہ فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے اسرائیلی جرائم کی غیر قانونی کارروائیوں کو سامنے لائے گا۔

ہفتہ 15-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جنوبی افریقہ: اسرائیل کے خلاف مقدمات جاری رکھنے کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

کیپ ٹاؤن ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

جنوبی افریقہ کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل کی جاری نسل کشی کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف میں دائر اپنے مقدمے کو بھرپور انداز میں آگے بڑھا رہی ہے، خواہ قابض اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہی کیوں نہ کیا گیا ہو۔

جنوبی افریقہ کی وزارتِ تعلقاتِ بین الاقوامی و تعاون نے اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ جنگ بندی سے یہ حقیقت تبدیل نہیں ہوتی کہ قابض اسرائیل نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ وزارت کا کہنا تھا کہ عالمی عدالتِ انصاف میں دائر مقدمے کا مقصد ان جرائم کو صرف وقتی طور پر روکنا نہیں بلکہ ان کے اعادے کو مکمل طور پر روکنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عدالتی راستہ جنوبی افریقہ کی اس تاریخی وابستگی کی ترجمانی کرتا ہے جو اس نے ہمیشہ نسلی امتیاز کے خاتمے اور دنیا بھر کے مظلوم اقوام کے حقوق کے دفاع کے لیے نبھائی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے دسمبر سنہ 2023 میں عالمی عدالتِ انصاف میں ایک مفصل مقدمہ دائر کیا تھا جس میں قابض اسرائیل پر غزہ میں شہریوں کے خلاف ایسے اقدامات کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جو بین الاقوامی قوانین کے تحت نسل کشی کے زمرے میں آتے ہیں۔

بعد ازاں عالمی عدالتِ انصاف نے اپنے عبوری فیصلے میں قابض اسرائیل کو فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ غزہ کے محصور فلسطینیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوسکے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.