(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کویت کےپارلیمان نے تمام عرب ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکا کے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے خلا ف متحد ہوجائیں۔
کویت کی پارلیمنٹ "مجلس امہ” نے مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کیلئے پیش کردہ امریکا کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کو فلسطینی قوم کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کا تاریخی دھوکہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔
کویتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں امریکا کے صدی کی ڈیل منصوبے کے خلاف اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔قرارداد پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر مرزوق الغانم نے پڑھ کر سنائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے کے حوالے سے کویتی پارلیمنٹ کے ارکان کا موقف واضح ہے۔
ہم اس ڈیل کو فلسطینی قوم کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ قرار دیتے ہیں۔کویتی پارلیمنٹ نے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق بالخصوص حق خود ارادیت، حق واپسی اور دیگر حقوق کی مکمل حمایت کی۔ قرارداد میں کویتی حکومت اور تمام عرب ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے امریکا کےحال ہی میں پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے کے خلاف متحد ہوجائیں۔