• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

تحریک آزادی فلسطین، قاسم سلیمانی اور عماد مغنیہ کی احسان مند ہے، حماس رہنما عبدو ہادی

منگل 21-01-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
تحریک آزادی فلسطین، قاسم سلیمانی اور عماد مغنیہ کی احسان مند ہے، حماس رہنما عبدو ہادی
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت : (روز نامہ قدس نیوز ایجنسی) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما عبد و ہادی نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کی تحریک میں عالم اسلام کے عظیم مجاہدین بشمول لبنانی حزب اللہ کے کمانڈر شہید عماد مغنیہ اور عالم اسلام کے عظیم مجاہد شہید قاسم سلیمانی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ دنوں بیروت میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یہ عماد مغنیہ اور قاسم سلیمانی ہی تھے کہ جو ہمیشہ زمینی خفیہ راستوں سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں آ کر حماس کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے تین سو ساٹھ کلو میٹر علاقہ میں زیر زمین سرنگوں کو بنانے کا کام سب سے پہلے لبنان کی حزب اللہ کے کمانڈر عماد مغنیہ نے شروع کیا جس کو وسعت دینے میں دوسرے اہم کردار کا نام شہید قاسم سلیمانی ہے۔

فلسطینی جماعت حماس کے رہنما نے مزید کہا کہ عماد مغنیہ ہوں یا قاسم سلیمانی یہ دنوں ہی مستقل طور پر غزہ کی پٹی میں اپنی فلسطینی مجاہد بھائیوں کی ہمراہ ہوتے تھے اور ہمیشہ صہیونی دشمن کو شکست دینے میں دونوں مجاہدین اسلام کا کردار بے مثال رہا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی فلسطین کی تاریخ میں عماد مغنیہ اور قاسم سلیمانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

عبد وہادی نے فلسطین کی تحریک آزادی کی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کرتے  ہوئے بتایا کہ فلسطین میں اسرائیل کے خلاف جاری جدوجہد میں عماد مغنیہ اور قاسم سلیمانی کو اس لئے بھی اہمیت حاصل ہے کہ انہوں نے فلسطینیوں کو اسرائیل سے مقابلہ کے لئے کور نیٹ میزائل اور دیگر اسلحہ کی مدد فراہم کی جس کی بدولت غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو متعدد موقعوں پر فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں شکست اٹھانا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی اور عماد مغنیہ کا غزہ میں اسرائیل کو شکست سے دو چار کرنے میں اہم کردار رہا ہے جس پر پوری فلسطینی قوم اور فلسطین کی مزاحمتی تحریکیں عماد مغنیہ اور قاسم سلیمانی کو اپنا قائد اور ہیرو مانتی ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان کی حزب اللہ کے اعلی سطح کے کمانڈر اور سنہ ۲۰۰۶ میں حزب اللہ اور اسرائیل کے مابین ہونے والی جنگ کے فاتح عمادُمغنیہ کو ۱۲ فروری سنہ ۲۰۰۸ میں عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد نے شام میں ان کی گاڑی کو میزائلوں کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا تھا جبکہ القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو امریکی شیطان نے تین جنوری سنہ ۲۰۲۰ میں بغداد ائیرپورٹ سے نکلتے وقت دہشت گردانہ بزدلانہ حملہ میں ابو مہدی مہندس کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔

Tags: حماسعماد مغنیہغزہفلسطینی مزاحتمی تحریکقاسم سلیمانیلبنانمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.