(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اب تک بیرون ممالک میں عالمی وباء سے 1973 فلسطینی متاثر ہوئے جن میں سے 131 جاں بحق ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز مصر میں مقیم ایک فلسطینی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگیا ہے جس کے بعد بیرون ممالک میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 131 ہوگئی ہے جبکہ 1973 متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1150 فلسطینی کورونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوئےہیں۔
فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا میں ایک ہی فلسطینی خاندان کے پانچ افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں جنہیں ضروری علاج کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔امریکا میں مجموعی طورپر 840 فلسطینی شہری کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے 358 فلسطینی صحتیاب ہوئے ہیں جب کہ امریکا میں 58 فلسطینی کرونا سے فوت ہوئے۔