(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکا اوریورپ میں مقیم بڑی تعداد میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد روس میں مقیم ایک فلسطینی شہری چل بسا جس کے بعد بیرون ملک کورونا سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 94 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز روس کے شہر ماسکو میں ایک 64 سالہ فلسطینی ڈاکٹر جمال محمد خیراللہ کورونا وائرس سےمتاثر ہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس ے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ اوراس کےبعد یورپ میں ہوئی ہیں جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی فلسطینی اس وباء سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برازیل میں بھی بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے کروونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے بعد بیرون ملک متاثرہ فلسطینیوں کی تعداد 1604 ہوگئی۔