(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی ذمہ دار ایجنسی ‘انروا’ کے حکام نے فلسطینی پناہ گزین کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین اور بیرون ممالک میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی ذمہ دار ایجنسی ‘انروا’کی ترجمان ھدیٰ السمراء نے نے فلسطینی پناہ گزین کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے تایا کہ سات فلسطینی پناہ گزینوں کے خون کے نمونے ٹیسٹوں کے لیےرفیق حریری اسپتال منتقل کیے گئے ان میں سے چھ کے ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی جبکہ ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جسے رفیق حریری اسپتال میں الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔