(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کیوبا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کا پیش کردہ مشرقی وسطیٰ کا نام نہاد امن منصوبہ تاریخ کا بدترین دھوکہ ہے۔
کیوبا کے وزیرخارجہ برونو روڈریگیز نے امریکی صدر کے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جانب دارانہ، ناقابل قبول اور تاریخ کا دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی منصوبے کےنتیجے میں اسرائیل کو فلسطینی اور عرب اراضی پر قبضے کو وسعت دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہتے فلسطینیوں کے حقوق پر کھلے عام ڈاکہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ تاریخ کا بدترین جھوٹ اور دھوکہ ہے ، انھوں نے کہا کہ ان کا ملک بیت المقدس پرمشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے ساتھ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق اور ان کی اپنے وطن کی واپسی کے مطالبے کی بھی حمایت جاری رکھے گا۔