• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بیت المقدس میں سفارتخانے کا قیام: کوسوو کا اقدام ناقابل قبول ہے، اردن

منگل 16-03-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
Establishment-embassy-Jerusalem:-Kosovo-Jordan

Establishment of embassy in Jerusalem: Kosovo move unacceptable, Jordan

0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے بعد اردن نے بھی یورپی ملک کوسوو کی جانب سے بیت المقدس میں سفارتخانے کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ناقابل قبول ہے۔

اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضفا اللہ الفائز  نےمقبوضہ بیت المقدس میں کوسووہ کی جانب سے اپنے سفارتخانے کے باقائدہ افتتاح پر جاری بیان میں شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ کوسوو کا مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانے کےقیام کا اقدام ناقابل قبول ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس ایک متنازع علاقہ ہے اور اسے کسی صورت میںقابض صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرارنہںدیا جا سکتا ہے، کوسوو نے القدس میں اسرائیل کے ہاں اپنا سفارت خانہ قائم کرکے بین الاقوامی قوانین اور عالمی اداروں کی قراردوں کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کوسووہ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا بیت المقدس کے آئینی اور تاریخی  تشخص کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے ایسا کوئی بھی اقدام باطل، غیرآئینی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہےکہ کوسوو نے دو روز قبل بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کیا ہے۔ اس سے قبل کوسوو کی حکومت نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے جلد ہی اپنا سفارت خانہ القدس میں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: اردنالقدسصہیونیئزمقابض ریاست اسرائیلکوسوو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.