(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نےعلی الصبح شہری کو مسجد اقصیٰ کے الرحمہ گیٹ سے حراست میں لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
مصدقہ معلومات کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے علی الصبح مقبوضہ فلسطین کے علاقے بیت المقدس میں قبل اول کےالرحمہ گیٹ سے فلسطینی نوجوان محمد برقان کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کر کےنا معلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے صہیونی فوج مسجد اقصی کےاطراف میں فلسطینی مسلمانوں کو بہانے بہانے سے تشدد کانشانہ بناکر ہراساں کر رہی ہے جس کے نتیجے میں مسجد اقصی کی انتظامیہ سمیت ملازمین کو بھی حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔