(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی چھاپہ مارکارروائیوں میں سابق اسیران، طلباء اور دیگر شہریوں سمیت کم سے کم 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیاگیا۔
مقامی ذرائع کےمطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مغربی کنارے سمیت مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کرتے ہوئے کم سے کم 17 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کیا جن میں طلباء اور انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت صیہونی زندانوں میں قید کاٹنے والے سابق اسیر بھی شامل ہیں ۔
غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں برطعہ کے مقام پر تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے منیر علاقمہ، محمد ناصر علاقمہ، برھان عزات قبھا، مصطفیٰ یحییٰ قبھا، محمد نور قبھا، منتصر فرید قبھا، محمد ابراہیم قبھا، ایمن توفیق قبھا اور یوسف عصام قبھا کو حراست میں لیا۔بیت لحم میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے اسیر اکرم ابو سرور کو حراست میں لے لیا۔ ابو سرور پہلے بھی صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے رام اللہ ، نابلس اور القدس میں بھی فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔