(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجی اہلکاروں نے فلسطینی نوجوان کو روکا اور تلاشی کے بہانے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نوجوان کو اغوا کر لیا جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں ہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزقابض ریاست میں صہیونی فوج کی جانب سے بیت المقدس کے شہر العیسویہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان نور عبید کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تاہم عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی نوجوان راہ سے گزر رہا تھا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے اسے روک کر تلاشی کے بہانے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کر لیا ۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اغوا شدہ فلسطینی نوجوان کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ملی ہے ۔
واضح رہے کہ غاصب ریاست میں صہیونی فوج فلسطینی باشندوں کو تلاشی کے بہانے روک کر بے بنیاد الزامات لگا کر فلسطیوں کے خلاف بنائے جانے والے انتظامی حراستی مراکز میں منتقل کر دیتی ہے جہاں بے گناہ فلسطینیوں کو بد ترین سزائیں دی جاتی ہیں ۔