(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کے غیر قانونی اور غیر انسانی اقدمات کے خلاف سیکڑوں فلسطینی اور غیر فلسطینی باشندوں نے برلن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سیکڑوں فلسطینیوں نے مغربی کنارے کے بڑے حصے اور وادی اردن کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کے منصوبے کے خلاف جرمنی کے شہر برلن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جس ، مظاہرین نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قبضے اور حالیہ غرب اردن کے بڑے رقبے پر اسرائیلی خودمختاری کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں نعر ے بازی کی۔
اس موقع پر یورپ میں فلسطینی کمیونٹی کے رکن اور معروف سماجی کارکن ثائر حجو نے کہا کہ ہم فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی آبادکاری کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے جرمن پارلیمنٹ اور یوروپی یونین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کارروائی کریں اور اسرائیل کو اس کے الحاق کے اقدام پر پیچھے ہٹنے پر دباؤ ڈالیں۔جرمن بائیں بازو کے اراکین پارلیمنٹ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی نسل پرستانہ پالیسیوں کے مسترد ہونے کی تصدیق کی ہے۔