مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے عالمی سطح پر سرگرم بین الاقوامی تحریک ’’BDS‘‘ کی کامیاب مساعی کے نتیجے میں برطانیہ کے ایک بڑے بینک نے اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ کرتے ہوئےاسرائیلی بینکوں میں موجود سرمایہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق برطانوی بینک’ HSBC ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک اسرائیلی بنکوں اور اسلحہ ساز اسرائیلی کمپنی ’’البیٹ‘‘ کے ساتھ کیے گئے مشترکہ سرمایہ کاری معاہدے سے الگ ہو رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بینک نے عوامی دباؤ کے بعداسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی سے سرمایہ کاری واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ البیٹ کو اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی قرار دیا جاتا ہے جب کہ ’’HSBC‘‘برطانیہ کے پانچ بڑے بینکوں میں شامل ہے۔
خیال رہے کہ ’’بی ڈی ایس‘‘ تحریک دنیا بھر میں اسرائیل کے اقتصادی، سیاسی، سماجی، سفارتی اور دیگر شعبوں میں بائیکاٹ کے لیے کام کررہی ہے۔