(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اونروا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کو آئندہ مئی تک بجٹ خسارا پورا نا کیا گیا تو فلسطینیوں کیلئے اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے تعلیم ، صحت اور خوراک کی تقسیم سمیت دیگر شعبے بند ہوجائیں گے۔
فلسطینی مہاجرین کی بہبود کے لیے قائم کردہ امریکی ریلیف ایجنسی’یو این آر ڈبلیو اے’ یعنی اونرواونروا کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ مئی تک "اونروا” کے بجٹ میں خسارے جو تقریباایک بلین اور 275 ملین ڈالر تک ہے کو پورا نا کیا گیا تو فلسطینی پناہ گزینوں کو مہیا کی جانے والی بہت سی خدمات بند ہو جائیں گیں۔
ابو حسنہ نے ایجنسی کی حالت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کام جاری رکھنے کے لیے سخت طریقہ کار اپنانا پڑے گا، بجٹ میں بڑے خسارے کے باعث تعلیم ، صحت اور خوراک کی تقسیم سمیت دیگر شعبے بری طرح متاثر ہوں گے ۔
اونروا نے حال ہی میں 1.4 ملین کے ضروری فنڈ کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنہ ضروری خدمات جاری رکھ سکے جسمیں زندگی بچانے کی انسانی امداد اور پوری مشرق وسطیٰ میں 5.6 ملین رجسٹرڈ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ضروری امداد شامل ہے۔تاہم ، اس کو درکار فنڈز میں سے صرف 125 ملین ڈالر وصول ہوئے ہیں۔