(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ریاست اتر پردیش میں خودکشی کرلی، 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 485 ہوگئی ہے.
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے ریاست اترپردیش کے ضلع شملی میں اپنے گھر کے قریب درخت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، اہلکار کی شناخت راجیو کے نام سے ہوئی ہے جو مغربی بنگال میں تعینات تھا اور چھٹیوں پر گاؤں آیا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار وں میں شدید ذہنی دباؤ کے باعث خود کشی کے متعدد واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں, گزشتہ 10 دنوں میں 2 جبکہ گزشتہ 13 سالوں میں یہ 485 واں بھارتی سیکیورٹی فورسز کا اہلکار ہے جس نے خودکشی کی ہے، امریکا کے بعد بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بڑے پیمانے پر خودکشیاں کرتے ہیں ۔