(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی نوجوان غزہ سے مقبوضہ فلسطین اپنے بھائی کے علاج کیلئے جارہا تھا اس دوران صہیونی فوج نے اس کو گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کارہائشی 38 سالہ عبد الله شاكر الدغمہ کو صہیونی فوج نے بیت ھانون گذرگاہ پر اس وقت گرفتار کیا جب وہ فلسطین پر قابض اسرائیل میں اپنے بھائی کے ہڈیوں کی بیماری میں "بون میرو ” عطیہ کرنے جارہا تھا جو کہ اسرائیلی اسپتال میں زیر علاج تھا۔