(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اٹلی کے ایک رکن پارلیمنٹ میشل بیزاس کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ مل کر امریکا کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے’صدی کی ڈیل’ کا متبادل امن منصوبہ پیش کرسکتے ہیں۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ القدس پارلیمنٹیرینز ایسوسی ایشن کے تیسرے اجلاس سے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ کے مزعومہ امن منصوبے پر بات کرتے ہوئے اطالوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ منصوبے سے اتفاق نہیں کیا ہے۔
میشل بیزاس نے کہا کہ امریکی صدر کے امن منصوبے میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا گیا ہے۔ اٹلی سمیت دیگر یورپی ممالک اس سے اتفاق نہیں کرتے بلکہ وہ اسے مسترد کرچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ القدس اسرائیل کا دارالحکومت ہوگا مگر القدس پوری دنیا کا معنوی دارالحکومت اور امن ومکالمے کا دارالحکومت ہے۔