(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یونیورسٹی کی مشاورتی کمیٹی نے باضابطہ سفارش جاری کی کہ یونیورسٹی کسی بھی ایسی کمپنی سے اپنی سرمایہ کاری واپس لے جو فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔
یونیورسٹی میں "براؤن ڈیلی ہیرالڈ” اخبار کے مطابق منگل کے روز امریکا کی ایک معروف یونیورسٹی پروان کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مشاورتی کمیٹی نے باضابطہ سفارش جاری کی کہ یونیورسٹی کسی بھی ایسی کمپنی سے اپنی سرمایہ کاری واپس لے جو فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔
کمیٹی کی طرف سے یہ سفارش یونیورسٹی کے صدر اور اس کے اعلی انتظامی ادارے کو پیش کی گئی ہے جس کے ساتھ ایک رپورٹ بھی شامل تھی،اس کے ساتھ ساتھ اس فہرست میں ان کمپنیوں کے نام اور دیگر تفصیلات بھی شامل ہیں جوپہلے ہی صہیونی ریاست کا بائیکاٹ کرچکی ہیں، مشاورتی کمیٹی نے اجلاس میں میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والی عالمی تحریک کے مطابق اقوام متحدہ کا گروپ برائے انسانی حقوق پہلے ہی 112 کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی تھی ۔