(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کو صہیونی ریاست میں انضمام کے منصوبے پر عمل درآمد کے وقت اور تمام عوامل کو ملحوظ رکھیں تاکہ یہ اقدام امریکا کے نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے مطابق انجام پائے ۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بدھ کے روز اسرائیلی ریاست کے دورے کے دوران ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی عبوری وزیراعظم نیتن یاھو اور اپوزیشن کے رہنما سابق اسرائیلی آرمی چیف بینی گینٹز کے ساتھ ہونے والی ون آن ون طویل ملاقاتوں کے حوالے سےبات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے ساتھ غربِ اردن کو اسرائیلی میں ضم کرنے اور اس سے متعلق دوسرے بہت سے امور جس میں غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ عوامل سے کیا معاملہ کیا جائے گا اور یہ کیسے یقینی بنایا جائے گا کہ یہ اقدام مناسب طریقے سے انجام پائے اور امن کے ویژن کے مطابق اس سے نتیجہ برآمد ہوسکے۔
انھوں نےبتایا کہ امریکا کو اسرائیل کے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات پر تشویش ہے ، انھوں نے اسرائیلی قیادت پرزور دیا کہ وہ چین کے ساتھ معاملات میں کرنے سے محتاط رہے ۔