(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اردن کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اردن نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روکی گئی امداد کی بحالی کےاعلان اور دو ریاستی حل کی حمایت کا خیر مقدم کرتا ہے ،150 ملین ڈالر کی امداد فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن کی جانب سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین "اونروا”کیلئے 2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روکی گئی امداد کی بحالی کے اعلان اور مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے اقوام متحدہ کی ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلوئ اے) "اونروا "کو فراہم کی گئی 150 ملن ڈالر انتہائی اہم ہیں جو اس وقت سنگین مالی مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔
امریکی امداد سے ایجنسی کو لبنان ، شام اور دیگر فلسطینی علاقوں میں مقیم 50 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزینوں کی تعلیم صحت اور فلاح و بہبود جیسی بنیادی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔