• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکا کا ایران سے پابندیاں اٹھانے کا عند یہ، اسرائیل کی مخالفت

جمعہ 09-04-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
امریکا کا ایران سے پابندیاں اٹھانے کا عند یہ، اسرائیل کی مخالفت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکا کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت کیلئے تیار ہے اور اس ضمن میں تہران سے پابندیاں اٹھائی جائیں گی، اسرائیل نے امریکی بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نڈ پرائس نےبتایا ہے کہ امریکا 2015 میں ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ میں ہونے والے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کیلئے تہران پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار ہے تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اٹھائی جانے والی پابندیاں کون سی ہوں گی۔

نڈ پرائس نے کہا ہےکہ امریکہ، سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2015 میں منسوخ کئے گئے جوہری معاہدے میں ایران کی دوبارہ شمولیت کیلئے تیار ہے اور اس ضمن میں ایران پر عائد کردہ پابندیوں کو ہٹانے کیلئے اقدامات کررہا ہے تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سی پابندیاں ہیں جن کو اٹھایا جاسکتا ہے۔

ایران کے ساتھ جوہری معاہدوں کی بحالی پر اسرائیل کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل دیکھنے میں آیا تھا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے کہا تھا کہ اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے کسی کا انتظار نہیں کرے گا اگر تنہا کارروائی کی ضرورت پڑی تو بھی کرے گا۔

Tags: اسرائیلامریکہامریکی محکمہ خارجہایرانٹرمپنڈ پرائسواشنگٹن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.