• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اماراتی سفیر نے صیہونی ریاست میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

جمعرات 18-02-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
UAE-Tel Aviv-White House-Donald Trump

First UAE ambassador to Israel tweets from the new official account

0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ٹوئٹر پر اپنے پہلے پیغام میں اماراتی سفیر نے عربی ،انگریزی اور عبرانی زبان میں مرحبا،بروشمث ،حبایم ، خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

مقبوضہ فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے حالیہ متعین ہونے والے 40 سالہ پہلے سفیر محمد الخاجہ نے صیہونی دارالحکومت تل ابیب میں اپنی ذمہ دارایاں سنبھالنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پہلے آفیشل پیغام میں کہا ہے کہ مجھے اسرائیل میں امارات  کے پہلے سفیرکی حیثیت  سے اپنے سرکاری اکاؤنٹ سے پیغام رسانی شروع کرنے پر خوشی ہورہی ہے، میں اماراتیوں اور اسرائیلیو ں کے درمیا ن تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہوں تاکہ ہم اپنے عوام اور خطے بھر کے لیےامن، مفاہمت اور خوش حالی کو فروغ دے سکیں۔

محمد الخواجہ کی جانب سے انگریزی ،عربی اور عبرانی زبان میں مرحبا، بروشمن ،حبایم ، خوش آمدیدکہا گیا اور  واضاحت کی کہ ہم متحدہ عرب امارات سے متعلق معلومات اور خبریں جاری کریں گے،اپنے عوام اور خطے بھرمیں امن، مفاہمت اور خوش حالی کو فروغ دیں گے۔

واضح رہے کہ امارتی سفیر محمد محمودالخاجہ نے گذشتہ اتوار کو حاکمِ دبئی اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشدال مکتوم سے  اپنے سفارتی عہدے کا حلف لیا تھا  اس سے قبل  متحدہ عرب امارات نے 13اگست 2020ء کو صیہونی ریاست  کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات استوار کرنے کے تاریخی  امن معاہدے کا اعلان کیا  تھا  جبکہ  15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے شدہ معاہدۂ ابراہم  پر دستخط کیے تھے۔یو اے ای نے مصر اور اردن کے اسرائیل سے امن معاہدوں کے بعد معمول کے تعلقات استوار کیے  تھے۔

Tags: صہیونی ریاست اسرائیلصہیونیئزممتحدہ عرب اماراتمحمد محمودالخاجہمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.