(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) غرب ارن سے اسرائیلی الحاق کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کسی قسم کے سیاسی تصفیے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔
تحریک فتح کی سنٹرل کمیٹی کے رکن حسین الشیخ نے غرب اردن پر اسرائیلی عملداری کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کے اعلان کے جواب میں کہتے ہیں کہ اپنی زمین کا ایک انچ حصہ بھی اسرائیلی الحاق کیلئے دینے کو تیار نہیں ہیں ، اگر اسرائیل نے اپنے اعلان پر عمل کیا تو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی تمام راہیں بند ہوجائیں گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے بعد اسرائیل سے مذاکرات کیلئے کوئی ایک شخص بھی ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں۔