(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ کے عہدیدار نے فلسطینی انتخابات کی حمایت کر تے ہوئے کہا کہ مشرقی بیت المقدس سمیت دیگر مقبوضہ علاقوں میں قابل اعتماد اور جامع انتخابات کا انعقاد قومی اداروں کی قانونی حیثیت کی تجدید کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر، ٹور وینیس لینڈ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس سمیت دیگر فلسطینی علاقوں میں قابل اعتماد اور جامع انتخابات کا انعقاد قومی اداروں کی قانونی حیثیت کی تجدید کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ قانون سازی کا ووٹ فلسطینی قومی اتحاد کو دوبارہ قائم کرنے اور دو ریاستی حل کو حاصل کرنے کے لئے بامقصد جدو جہد ہے جو قومی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی راہ پر گامزن ہونے سے ممکن ہوئی۔
انہوں نے مرکزی انتخابی کمیشن میں امیدواروں کی گذارشات کے اختتام کے بعد فلسطین کے آئندہ قانون سازی کونسل کے انتخابات کے لئے نامزدگی کے عمل کے اہم مرحلے کی تکمیل کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند پیشرفت ہے۔