• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

پانچ فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں شہید

یہ افسوسناک صورتحال اس وقت پیش ائے جب فلسطینی تنظیمیں اسرائیلی جیلوں میں پہلے ہی خطرناک صورتحال کی نشاندہی کر چکی تھی

پیر 30-12-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
پانچ فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں شہید
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں غیر قانونی صیہونی فورسز کے ہاتھوں اغوا کیے گئے پانچ فلسطینی قیدی گزشتہ روز اسرائیلی عقوبت خانوں میں انتقال کر گئے۔ فلسطینی قیدیوں کے کلب نے پیر کے روز ان اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے قیدیوں کی شناخت اشرف ابو وردہ، محمد الاکا، سمیر الکھلوت، زہیر الشریف اور محمد لبد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ افسوسناک واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب دو فلسطینی مانیٹرنگ گروپوں نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے جیلوں میں فلسطینیوں کے لئے "خطرناک حالات” کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔ ان گروپوں نے حالیہ دنوں میں دو دیگر قیدیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع دی تھی۔
قیدیوں اور سابق قیدیوں کے امور کی وزارت اور فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے جمعہ کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں سمیح علوی، 61 سال، اور انور اسلیم، 44 سال، کی موت کا اعلان کیا تھا۔

سمیح علوی، جو نابلس کے حماس کے لیڈر تھے، مبینہ طور پر 6 نومبر کو انتقال کر گئے، چھ دن بعد جب انہیں رام اللہ کے (ایالون) جیل کے کلینک سے شمیر میڈیکل سنٹر (عساف ہروف) منتقل کیا گیا۔ مانیٹرنگ گروپوں کے مطابق، اسرائیلی جیل انتظامیہ نے ان کی موت کے حوالے سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی، حالانکہ یہ ان کی ذمہ داری تھی۔ علوی کو گزشتہ سال 21 اکتوبر سے انتظامی قید میں رکھا گیا تھا، حالانکہ انہیں کئی سنگین صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔

فلسطینی گروپوں نے ان اموات پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسرائیلی جیل انتظامیہ کی سنگین غفلت قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے ان واقعات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags: اسرائیلیجاں بحقشہیدصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.