• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسماعیل ھنیہ کی ملا عبدالغنی برادر کو ٹیلی فون ،زبرست فتح پر مبارکباد

جمعہ 20-08-2021
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
اسماعیل ھنیہ کی  ملا عبدالغنی برادر کو ٹیلی فون ،زبرست فتح پر مبارکباد
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ھنیہ نے امریکی شکست پر کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی شکست ارض فلسطین پر قابض صہیونی ریاست کے زوال کا ذریعہ ثابت ہوگی ۔

مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے تحریک طالبان کے سیاسی امور کے سربراہ  ملا عبدالغنی برادر کو ٹیلیفون کیا ہے جس میں انھوں نے افغانستان میں امریکہ سمیت مغربی فوجی اتحاد کی بدترین شکست پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پر قابض امریکی فوج کے تسلط کا خاتمہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہرظالم طاقت کے مقدر میں زوال ہے،  افغانستان میں امریکی شکست ارض فلسطین پر قابض صہیونی ریاست کے زوال کا ذریعہ ثابت ہوگی۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس اور پوری فلسطینی قوم کو افغانستان میں امریکی استبداد کی شکست اور طالبان کی فتح کی خوشی ہے۔ حماس اور فلسطینی قوم افغانستان کی ترقی، خوش حالی اور استحکام کی خواہاں ہے۔ انہوں نے طالبان کی سیاسی اور ابلاغی خدمات کو بھی سراہا۔

افغانستان کی تحریک  طالبان کے سیاسی امور کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے اسماعیل ھنیہ کی طرف سے تہنیتی پیغام پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مظلوم فلسطینی قوم کی جابر اور قابض صہیونی دشمن کے پنجہ استبداد سے آزادی کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ہمارا قبلہ اول اور مقبوضہ بیت المقدس بھی آزادی کی فضاؤں میں سانس لیں گے۔

Tags: اسماعیل ھنیہافغانستانبیت المقدسحماسمقبوضہ فلسطینملا عبدالغنی برادر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.