(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکا اور قابض ریاست اسرائیل کو فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے،دونوں رہنماؤں کا اتفاق.
اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے استنبول کے وحیدالدین محل میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سےملاقات میں امریکا کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کا جائزہ لیا اور اس کے مضمرات اور اسے ناکام بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ایک گھٹنے 15 منٹ پر مشتمل ملاقات میں القدس، فلسطینی پناہ گزین اور ارض فلسطین اہم ترین معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتےہوئے امریکی منصوبے کو ناکام بنانےکے لیے عالمی اسلام کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہ نماؤں کا کہنا تھا کہ ا کہ امریکا اور قابض ریاست اسرائیل کو فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، صدی کی ڈیل کا امریکی منصوبہ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اس موقع پر حماس رہ نما نے جماعت کی طرف سے فلسطینی دھاروں میں اتحاد کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔ اس حساس اور فیصلہ مرحلے میں حماس عرب ممالک اور اسلامی برادری کے ساتھ مل کر قضیہ فلسطین کے دفاع کے لیے کوششیں کرر ہے۔