(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت نے اسرائیل میں مزائل حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے تاہم صیہونی ریاست اسرائیل جدید ترین ٹیکنالوجی ہونے کے باوجود شرمندگی کی وجہ سے محصور فلسطینیوں کے ہاتھوں ہونے والے بڑی تباہی کو دنیا سے چھپارہا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار مزقاحمتی تحریک اسلامی جہاد کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا کہ جماعت نے قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے اہم شہرتل ابیب پر متعدد راکٹ حملے کیلئے ہیں جس کے نتیجے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلے ہے تاہم بذدل صیہونی ریاست فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں سے ہونے والے نقصان کو اس لیے چھپا رہا ہے تاکہ یہودی آباد کاروں میں مایوسی نہ پھیلے اور وہ مزید خوف کا شکار نہ ہوں۔
ابو حمزہ کا کہنا تھا کہ ہمارے میزائلوں نے اسرائیلی ریاست کے قلب کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ اگر ان حملوں کے نتائج سامنے آجائیں تو نیتن یاھو عوام میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا۔واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فضائی حملوں میں اب تک 36 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاع ہیں جبکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کسی قسم تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ غزہ سے سیکڑوں کی تعداد میں میزائل اور راکٹ اسرائیل پر داغے گئے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے فلسطینیوں کے میزائلوں کی بڑی تعداد آئرن ڈون دفاعی سسٹم کے ذریعے فضاء ہی میں تباہ کردی تھی۔