• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرایئلی کنیسٹ میں مخالفین کو برتری حاصل

بنجمن نیتن یاھو اپنی پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے عوامی حمایت کھو چکے ہیں۔

ہفتہ 22-11-2025
in خاص خبریں, غزہ
0
اسرایئلی کنیسٹ میں مخالفین کو برتری حاصل
0
SHARES
45
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

عبرانی اخبار معاریو میں شائع ہونے والے ایک تازہ رائے عامہ کے سروے میں ظاہر ہوا ہے کہ قابض اسرائیل کی موجودہ حکومتی اتحاد کی قیادت کرنے والے بنجمن نیتن یاھو کے مخالفین کی سیاسی قوت بدستور آگے ہے اور وہ 61 نشستیں حاصل کر سکتی ہے جب کہ حکومتی اتحاد صرف 49 نشستوں تک محدود رہے گا۔ عرب جماعتوں کے حصے میں 10 نشستیں آئیں گی۔

سروے کے مطابق اگر اس وقت کنیسٹ کے انتخابات کرائے جائیں تو نشستوں کی ممکنہ تقسیم کچھ یوں ہوگی:

لیکوڈ: 25 نشستیں، نفتالی بینٹ کی جماعت: 23، ڈیموکریٹک پارٹی: 11 ،ییش عتید: 9 ، یسرائیل بیتینو: 9، مگاڈی آیزنکوٹ کی جماعت: 9
عوتسما یہودیت: 9، شاس: 8 ، یہدوت ہتوراہ: 7، الجبهہ – العربیہ للتغییر: 5 اور القائمہ الموحدہ: 5 سیٹیں حاصل کرسکتی ہے۔

ایک اور حوالے سے سروے نے انکشاف کیا کہ قابض اسرائیلی معاشرے کی بڑی اکثریت دو ریاستی حل کی مخالفت کرتی ہے۔ 67 فیصد شرکاء کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف ہیں۔ یہ رائے اس پس منظر میں سامنے آئی ہے کہ سلامتی کونسل نے حال ہی میں امریکہ کے ایک مسودۂ قرارداد کی منظوری دی ہے جس کا تعلق فلسطینی حقِ خودارادیت کے راستے سے ہے۔

سروے میں بتایا گیا کہ 47 فیصد افراد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مخالفت کرتے ہیں اگر اس کے بدلے اسے ایف 35 طیارے فروخت کیے جائیں، جب کہ صرف 24 فیصد نے اس شرط پر تعلقات کی بحالی کی حمایت کی۔

ذاتی سکیورٹی کے احساس کے بارے میں 34 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کی سکیورٹی گذشتہ عرصے میں مزید خراب ہوئی ہے۔ 16 فیصد نے بہتر ہونے کا دعویٰ کیا اور 42 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کے احساسِ سکیورٹی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.