(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بعض عرب ممالک کے توسط سے ہونی والی صیہونی وزیراعظم کی ملاقات کا مقصدفلسطین پرقابض صہیونی ریاست اور سوڈان کےدرمیان دو طرفہ تعلقات کےقیام کی راہ ہموار کرنا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے افریقی ملک یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان سے ملاقات کی، اس موقع پر یوگنڈا کے صدر یوری موسیفینی بھی موجود تھے۔
جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس ملاقات کا مقصد قابض صہیونی ریاست اور سوڈان کےدرمیان دو طرفہ تعلقات کےقیام کی راہ ہموار کرتے ہوئے حالیہ امریکی صدرکی جانب سے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے کیلئے زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنا ہے ۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے سوڈانی کونسل کے سربراہ سے درخواست کی کہ وہ لاطینی امریکا آنے والی پروازوں کو اپنے ملک کی فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت دیں۔ دوسری طرف سے جنرل البرھان نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ وہ سوڈان پرعاید کردہ پابندیاں ختم کرانے کے لیے اسرائیل سے سفارش کریں۔