(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نین یاھو نے متعلقہ صیہونی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے ثالثوں کے ساتھ فوری بات چیت شروع کریں تاکہ غزہ میں قید کیے گئے اسرائیلی فوجیوں کو رہا کیا جا سکے۔
قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے عبوری وزیر اعظم نیتن یاھوں کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے غزہ کے سربراہ یحییٰ السنوار کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی ڈیل کے معاملے میں لچک دکھانے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے محکمہ امور اسیران و گم شدگان کے رابطہ کار یارون بلوم اور ان کے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیشنل سیکیورٹی ادارے کے ساتھ مل کر حماس کے ساتھ فوری مذاکرات شروع کریں تاکہ غزہ میں قید کیے گئے اسرائیلی فوجیوں کو رہا کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے غزہ شہر کے صدر یحییٰ السنوار نے اسرائیل کو قیدیوں کے تبادلے کی ایک نئی پیش کش کی تھی جس میں اسرائیل سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے جنگی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں میں قید بیمار اور عمر رسیدہ فلسطینیوں کی رہائی کا اعلان کرے۔