(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کے وزیر نے غزہ کی طبی بنیادوں پر امداد کو غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سےمشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اسرائیلی فوجیوں کو رہا نہیں کیا جاتا اس وقت تک غزہ کی کوئی طبی امداد نہیں کی جاسکتی۔
صیہونی ریاست کے وزیر برائے دفاع نفتالی بینیٹ نے غیر ملکی خبررساسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 حماس سے جنگ کے دوران جنگی قیدی بنائے گئے دو اسرائیلی قیدیوں کی رہائی تک طبی بنیادوں پر امداد نہی کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ صیہونی ریاست نے گزشتہ تیراسالوں سے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر غزہ کا غیر قانونی محاصرہ اور معاشی ناکہ بندی کی ہوئی ہے جس کے باعث غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں 6 لاکھ افراد بے روز ہیں جبکہ ہزروں کارخانے ار فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں ۔