(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب رکن نے کہا ہے کہ انھیں صیہونی فوجیوں کی طرف سے مسلسل دھمکیاں موصول ہورہی ہیں ، ان کی جان کو خطرہ ہے۔
قابض صیہونی ریاست اسرائیل معروف عبرانی اخبار "معاریف” کودیئے گئے ایک انٹر ویو میں اسرائیلی کنسیٹ (پارلیمنٹ ) کے مسلمان عرب رکن احمد الطیبی نے انکشاف کیا ہے گزشتہ ہفتے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب اسرائیلی فوج کے گولانی بریگیڈ کے ایک سپاہی انھیں اور ان کےساتھیوں کو وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جس پر انھوں نے وجہ دریافت کی اس بات پر صیہونی فوجی نے ان سے دست درازی کی اور دھمکیاں دیں ، اس واقع کے بعد سے انھیں درجنوں پیغامات موصول ہوئے جس میں ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ انھوں نے کنسیٹ آفیسر کو ان دھمکیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور تحقیقاتی اداروں نے تفتیش بھی شروع کردیا ہے تاہم دھمکی آمیز پیغامات تاحال جارہی ہیں ۔