(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے تلاشی اور تفتیش کے نام پر جیلوںمیں قید درجنوں فلسطینیوں قدیوں پر بدترین تشدد کیا۔
اسرائیلی جیلوںمیں قید فلسطینی باشندوں کی معلومات فراہم کرنے والے ادارے کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ رپورت میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ روز قابض صیہونی فوج کے اسپیشل یونٹ کے مسلح اہلکاورں نے ” ایشل جیل "کے بئر سبع وارڈ میں گھس کر کم سے کم 6 گھنٹوں تک قیدیوں سے تفتیش اور تلاشی کے نام پر بدترین تشدد کانشانہ بنایا۔
رپورت میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی جیل انتظامیہ اور اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے نہ صرف فلسطینی باشندوں پر تشدد کیا بلکہ قابض فوج نے ان پر پابندیاں بھی عاید کیں، بعض قیدیوں کو ایک ماہ تک کینٹین پرجانے سے روک دیا گیا۔ کچھ کو دن میں قید خانے سے باہر نکلنے سے ایک ہفتے کے لیے محروم کیا گیا۔