(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے چار فلسطینی نوجوانوں کو گھروں میں گھس کر اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی شہر جنین کے قبصے کوبر میں غیر قانونی چھاپوں کے دوران کم سےکم چار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے اغواء کنندگان کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی کی جانب سے مشرقی کی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے اعلان کے بعد سےقابض صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف مظالم میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ شرپسند یہودی آبادکاروں کے فلسطینی بستیوں پر حملوںمیں بھی بہت زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔