• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 11 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی طیاروں کی درندازی ناقابل قبول ہے، اقوام متحدہ امن فوج

بدھ 24-06-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیلی طیاروں کی درندازی ناقابل قبول ہے، اقوام متحدہ امن فوج
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ کی امن فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امن فوج کو لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں اور اسرائیلی طیاروں کی طرف سے درندازی پر گہری تشویش ہے، اسرائیلی طیاروں کی دراندازی ناقابل قبول ہے۔

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی امن فوج "یونیفل” کے ترجمان جنرل اسٹیفانو ڈل کول نے  لبنان میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف وررزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 اور لبنان کی خود مختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج "یونیفیل” کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کو لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں اور اسرائیلی طیاروں کی طرف سے درندازی پر گہری تشویش ہے۔

انھوں نے کہا کہ یونیفیل نے یہ محسوس کیا ہے کہ  صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جو ناقابل قبول ہے ۔

واضح  رہے کہ 11 اگست 2006ء کو لبنان اور اسرائیل کے درمیان اقوام متحدہ نے جنگ بندی کرائی تھی جس کے لیے ایک قرار داد منظور کی گئی۔ قرارداد نمبر 1701 میں دونوں فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کریں۔

Tags: اردناسٹیفانو ڈل کولاقوام متحدہصہیونی فوجلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.