(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیل جیل میں بدترین تشدد کے باعث سماعت اور بصارت سے محروم ہونے والی فلسطینی قیدی سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی زندانوں میں فلسطینیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک ناقابل قبول ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے جبالیا میں قائم پناہ گزین کیمپ کے رہائشی 42 سالہ فلسطینی انجینیر محمد خلیل الحلبی پر دوران حراست بدترین تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی جیل حکام کی جانب سے فلسطینی قیدیوں پر ہونے والاغیر انسانی سلوک ناقابل قبولہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2016ء سے اسرائیل کی دامون جیل قید محمد الحلبی پر بدترین تشدد کیا گیا ہے جس کے باعث ان کی سماعت اور بصارت بری طرح متاثرہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ محمد خلیل الحلبی غزہ میں امریکا کی بین الاقوامی ویژن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر تھے صیہونی فوج نے ان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو رقوم کی فراہمی کا الزام عاید کیا ہے تاہم صہیونی فوج اور ریاستی ادارے ان کے خلاف کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کرسکے ہیں۔