(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی بحریہ کی فائرنگ سے 2 بچوں سمیت چھ فلسطینی ماہی گیر شدید زخمی ہوئے جبکہ 3 کشتیاں مکمل تباہ ہوگئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں رفح میں صہیونی نیوی کے اہلکاروں کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ مچھلیوں کے شکار کے لیے صہیونی حکام کی قائم کی گئ سمندری حدود کے اندر رہتے ہوئے مچھلیوں کے لیےجال ڈال رہے تھے۔
صہیونی بحریہ کی فائرنگ سے کم سے کم 9 ماہی گیروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ساحل پرموجود 2 فلسطینی بچے بھی صہیونی گولیوں کا نشانہ بنے، زخمیوں کو فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت فلسطینی ماہی گیر آبادی نے علاج کے لئے شہر کے ابو یوسف النجر اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں بچوں سمیت 3ماہی گیروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
قابض بحریہ کی کشتیوں نے ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی اور پانی کے بھرے ٹیوب کھول دیئے جس کے نتیجے میں4 ماہی گیر کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 3 کشتیاں مکمل تباہ ہوگئیں ہیں۔