(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی اخبار کا کہنا ہے کہ 1999 میں صیہونی فوجی ڈیوڈ گرانٹ کی ہلاکت اور پھر حزب اللہ کے بم حملے میں اسرائیلی فوج کے بریگیڈیر کی ہلاکت کےبعد اسرائیل نے لبنان سے نکلنے میں تیزی اختیار کی تھی۔
اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہاریتز نے سنہ 2000ء میں لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے اصل اسباب بیان کرتے ہوئے عبرانی اخبار کے دفاعی امور کے نامہ نگار عاموس ھرئیل کے حوالے سے لکھا ہے کہ لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے اسباب میں سے ایک بڑا سبب فروری 1999ء میں لبنان میں حزب اللہ کے ہاتھوں ‘عوفرا’ یہودی کالونی کے رہنےوالے اسرائیلی فوجی ڈیوڈ گرانٹ کی ہلاکت بھی تھی ۔
ڈیوڈ گرانت کی ہلاکت کے ایک ہفتے بعد حزب اللہ کی جانب سے کئے جانے والے بم دھماکے میں اسرائیل کے بریگیڈ ایرز گریچائن کی ہلاکت اور دو فوجیوں کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا اسرائیلی بریگیڈیئر کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج نے لبنان سے کوچ کی تیاری تیز کردی تھی۔ اس واقعے کے تین ماہ بعد اسرائیلی فوج لبنان سے نکل گئی تھی۔