(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کویت کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹرمرزوق الغانم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم پر بین الاقوامی خاموشی نے مایوسی کو بڑھاوا دیا ہے اور خطے کے لوگوں خصوصا فلسطینی عوام کی امیدوں کا قتل عام کیا۔
ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹرمرزوق الغانم نے 141 ویں بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کانفرنس کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ مُجھے یقین ہے کہ یہاں اور مختلف جغرافیائی سیاسی گروہوں میں سے ہر ایک فلسطینی عوام کی مظلومیت اور وحشیانہ اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرے گا ا نہوں نے نشاندہی کی کہ اگر ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ قابض اسرائیل کے ساتھ نہیں کھڑا ہو نا چاہتے مگر وہ اسرائیلی ریاست کے مظالم پر خاموش ہیں اور خود کو غیر جانب دار رکھنا چاہتے ہیں، وہ یاد رکھیں کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنےکےبجائے اس پرخاموش رہنا اور خود کو غیرجانب دار رکھنا اسرائیلی ریاست کے جرائم میں اس کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل نسل پرستی کی زندہ مثال ہے جو انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے، اسرائیل ہمارا پہلا نشانہ ہے