(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزیراعظم نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے ہرممکن مدد فراہم کریں گے۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں قائم وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے قابض صیہونی ریاست کے فلسطین کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کے اعلان کا ایک بار پھر خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی عالمی عدالت انصاف کو اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات میں تعاون فراہم کرنے کیلئے ہر وہ دستاویز اور اعدادو شمار فراہم کرے گی جس کی عدلات کو ضرورت ہوگی ۔
محمداشتیہ نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو انتخابات سے قبل انتخابی مہمات کے دوران اسرائیلی توسیع پسندانہ آباد کاری کو روکنے کیلئے کئے جانے والے اپنے وعدوں کو یاد دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی آبادکاری کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں ۔