(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست نے فرانس سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرے۔
گذشتہ روز قابض صیہونی ریاست کے صدر ریوین ریولین نے فرانس کا دورے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات میں فرانسیسی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے تحقیقات کے فیصلے کو مستردکرے ، انھوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف تحقیقات "بین الاقوامی قانون کا خوفناک غلط استعمال ہے۔”
فرانسیسی صدر سے ملاقات سے قبل معروف فرانسیسی اخبار” Le Figaro” میں لکھے گئے اپنے کالم میں انھوں نے کہا تھا کہ آج فرانسیسی صدر سے ایک دوست کی حیثیت سےملاقات کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے سربراہ کی حیثیت سے ملوں گا جس کے فرانس کے ساتھ گہرے دوطرفہ برادرانہ تعلقات ہیں ۔
انھوں نے مزید کہا کہ "بین الاقوامی فوجداری عدالت کی چیف پراسیکیوٹر کا اسرائیل سے ممکنہ جنگی جرائم کے لئے تحقیقات کرنے کا فیصلہ بین الاقوامی قانون کی ایک خوفناک غلط استعمال ہے ،” عالمی عدالت کے قیام کو اسرائیل کے خلاف سیاسی ہتھیار کے طور استعمال کیا جارہا ہےجو اخلاقی اور قانونی طورپر دیوالیہ پن مظاہرہ ہے۔