(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شام کے فضائی دفاع نے حماہ کے دیہی علاقوں میں صہیونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب قابض صہیونی فضائیہ کی جانب سےصہیونی جنگی طیارےشامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی لبنانی شہر طرابلس سے مغربی حما کےعلاقے میں گھس آئےاورصہیونی میزائلوں سے جارحیت کا آغازکیا گیا جسے ناکام بناتے ہوئے شامی فضائیہ کی جانب سے بھرپوردفاعی کارروائی کی گئی۔
مزیدتفصیلات کےمطابق شامی عسکری ترجمان کےمطابق دشمن کے حملے سے قبل لبنان میں جنگی طیاروں کی آوازیں سنی گئ تھیں جس کے بعد دشمن نے راکٹ فائر کر کے جارحیت کی تاہم دفاعی نظام نےدشمن کو جواب دیا اور زیادہ تر میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ دشمن کا ٹارگٹ ہماری ملٹری تنصیبات تھیں جنہیں نقصان سے مکمل طور پر بچا لیا گیا ہے ۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے ۔