(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزیر صحت نے کہا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے غزہ کیلئے کوروناوائرس سے بچاؤں کی دوہزار خوراکیں روانہ کی گئیں جس کو قابض صیہونی حکام نے سرحد پر ہی روک لیا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاورزی ہے۔
فلسطینی کی وزیر صحت مے الکیلہ نے رام اللہ میں اپنے دفتر کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض صیہونی حکام نے آج غزہ میں COVID-19 سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی کھیپ جس میں دو ہزار خوراکیں شامل تھیں ان کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس غیر قانونی اور غیر انسانی اقدام کی قابض صیہونی ریاست براہ راست ذمہ دار ہے اور یہ اقدام تمام بین الاقوامی اصولوں اور کنونشنوں کی خلاف ورزی ہے یہ تمام خوراکیں فوری طورپر ان مریضوں کو دینا ہے آئی سی یو اور دیگر انتہائی ضرورت مندوں تک پہہنچانا ہے۔
وزیرصحت نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محصور شہر غزہ میں کورونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا جائے۔