(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جنوبی افریقہ کی آئینی عدالت نے جمعرات کے روز چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جون میں دیئے گئے اسرائیل نواز بیانات سے معافی مانگیں اور سے دستبرداری کا اعلان کریں جس کے نتیجے میں ملک میں سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی آئینی عدالت ، جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس کے بیان پر تنقیدکرتےہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ایک مضبوط آواز ہے اور ایسے ملک کے اہم عہدے پر موجود ایک انتہائی ذمہ دار فرد سے قابض صیہونی ظالم ریاست اسرائیل کی حمایت زیب نہیں دیتی ہے چیف جسٹس موگوینگ موگوین فوری طورپر اپنا بیان واپس لیں اور قوم سے اس بیان پر معافی مانگیں ۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے چیف جسٹس موگوینگ موگوینگ کا ایک بیان گذشتہ سال جون میں ایک بیان اس وقت تنازع کا باعث بنا تھا جس میں انہوں نے اسرائیل کے لیے اپنی محبت کا ظہار کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے لیے دعا کی تھی۔