(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی ریاست میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔
قابض صیہونی ریاست کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیل میں عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3035 ہوگئی ہے جبکہ 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ان میں سے 48 کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ 66 صیہونی آباد کار صحت یاب ہوئے ہیں۔
صیہونی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کی شام لاک ڈاؤن کا نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی غیر قانونی آبادکاروں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
واضح رہے کہ قابض حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے نام پر مقبوضہ شہروں میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں جاری رکھے ہوئے ہے اور الزامات عائد کئے جارہے ہیں کہ انھوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی ہے ۔