(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اب تک 287 صیہونی اس مرض کا شکار ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز مزید 50 افراد کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد مجموعی طورپر 10 ہزار اسرائیلیوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اسرائیلی میں عالمی وباء سے متاثرین کی مجموعی تعداد سترہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 287 صیہونی اس مرض کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 100 سے زائد کی حالت تشویشناک ہے ۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں اسکولوں کے 217 اساتذہ بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث اسکولوں اور دیگر تدریسی مقامات کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔