(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( اسرائیل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس سے 4 صیہونی آبادکار مارے گئے۔
قابض صیہونی ریاست کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں عالمی وباء کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 110 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 11 ہزار 235 ہوگئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقوبضہ بیت المقدس کے ھداسا عین کارم اسپتال میں دو جبکہ رمبام اسپتال میں بھی دو صیہونی کورونا وائرس کے باعث دم توڑ گئےہیں ۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 181 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 9 ہزار 97 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔